کیا آپ کی ورڈپریس (WordPress) سائٹ کی حفاظت آپ کے لئے اہم ہے؟

wordpress

یقیناً ، اپنی ورڈپریس سائٹ کی حفاظت کرنا آپ کے لیئے ایک بہت ضروری کام ہونا چاہئے۔  اگر آپ اس کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں ہیں تو اپنی ویب سائٹ کے لئے مواد تیار کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کی بنیادی توجہ بہترین ورڈپریس ہوسٹ کا انتخاب کرنا ہونی چاہیے جو آپ کی ویب سائٹ کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ چونکہ ورڈپریس سائٹیں ڈیٹا بیس سے چلتی ہیں جو آپ کی ہارڈ ڈرائیو پر محفوظ نہیں ہوا لہذا آپ کو اس پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہو سکتا جب تک آپ    ڈیٹا بیس کو کنٹرول نہ کر لیں۔ 

آپکی  ورڈپریس سائٹ سائبر اسپیس میں ہوتی ہے اور یہ حملوں، ہیکس، اور ناپسندیدہ خطرات سے دخل کا شکار ہو سکتی ہے۔ آپ یقیناً اس مسئلے سے پریشان ہوں گےلیکن آپ سوتے وقت کچھ نہیں کرسکتے۔ یہ آپ کا ویب ہوسٹ ہے جو اس کے لئے ذمہ دار ہو گا اور اس مسئلے کے سلسلے میں آپ کو مطمئن رکھے گا۔ آپ کے پاس مفت ایپلی کیشنز کے ذریعے ورڈپریس انسٹال کرتے وقت بیک اپ کی حدود اور کاپیاں طے کرنے کا اختیار موجود ہوتا ہے۔  ایسا کرنے سے آپ کو ایک خودکار ای میل ملے گا جس میں آپ کو مطلع کیا جائے گا کہ آپ کا بیک اپ بن گیا ہے۔

اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اپنی ویب سائٹ کا بیک اپ روزانہ کی بنیاد پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں یا نہیں۔ ٹھیک ہے، یہ ایک محنتی کام لگتا ہے اور وہ بھی ہر روز۔  لیکن اگر آپ سب کچھ کھو دیتے ہیں،  کسی بھی وجہ سے، طوفان، سرور ہیکس، یا کسی اور    وجہ سے تو پھر کیا ہو گا؟ عام طور پر یہ آپ کے ویب ہوسٹ کا فرض بنتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کا بیک اپ بنائے اور وہ ی یقیناً ایسا کرتا ہے۔ تاہم جب بات ڈیٹا کی بحالی کی ہو تو ان میں سے کچھ ویب ہوسٹ بھاری فیس طلب کرتے ہیں۔

ہر ویب ہوسٹ ایک جیسا نہیں ہوتا اور اگر آپ اپنا  ڈیٹا کھو دیتے ہیں تو صرف بہترین ویب ہوسٹنگ کمپنیاں ہی آپ کو مفت بیک اپ فراہم کرتی ہیں۔ لہذا ویب ہوسٹنگ کی خریداری کرتے وقت آپ کو ایسے ویب ہوسٹس کی تلاش میں رہنا چاہئے جو آپ کو ایسی سہولت فراہم کریں –

Security of WordPress Site

اس چیز کو یقینی بنانے کے لیئے آپ کو کئی ویب ہوسٹس کے بارے میں پڑھنا چاہیئے اور پھر ان سے بات چیت کرنی چاہیئے۔ ایسے اچھے ویب میزبانوں میں سے ایک InterServer  بھی ہے۔  اگر آپ کاروباری شخص ہیں تو  ویب سائٹ کی حفاظت آپ کے لیئے سب سے پہلا کام ہونی چاہئے کیوں کہ آپ کو اپنی ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں کلائنٹ کا ڈیٹا بھی رکھنا پڑ سکتا ہے، لہذا دوسرے سکیورٹی اقدامات کے علاوہ، آپ کو قابل اعتماد بزنس ویب ہوسٹنگ بھی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سب کچھ ٹھیک رہے۔ اس سلسلے میں ، آپ کو کسی ایسے شخص کی خدمات حاصل کرنے پر غور کرنا چاہئے جو روزانہ کی بنیاد پر بیک اپ کو ڈاؤن لوڈ کرے اور اس کی حفاظت کر سکے-

 اس سے آپ کو ذہنی سکون حاصل ہو گا اور آپ رات کو سکون سے سوسکیں ہیں۔ آپ کی ویب سائٹ سیکیورٹی کے لئے سب سے عمدہ عمل یہ ہے کہ بیک اپ کو روزانہ ڈاؤن لوڈ کیا جائے اور یو ایس بی یا کسی بیرونی ڈرائیو پر اسٹور کیا جا ئے۔ یقیناً، یہ آپ کے دفتر کے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بھی رہ سکتا ہے لیکن ناگزیر واقعات جیسے چوری، آگ، یا اس طرح کے دوسرے واقعات کےلئے کیا کیا جاسکتا ہے۔

 عام سائٹ کے لیئے، آپ خود کو بہت زیادہ پریشان کرنا پسند نہیں کریں گے لیکن اگر آپ ایک سنجیدہ کاروبار ہیں اور آپ کے پاس کچھ خفیہ گاہکوں کا ڈیٹا موجود ہے تو پھر ایسے اقدامات طویل عرصے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ مشہور قول یاد رکھیں “A stitch in time saves nine” ، لہذا اگر اب آپ تھوڑی سی تکلیف اٹھائیں گے تو آپ بعد میں خود کو بڑی پریشانی سے بچا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے